گوجرانوالہ چیمبر کے الیکشن کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی

گوجرانوالہ چیمبر کے الیکشن کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی

بزنس گروپ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے :حاجی نیلا کی یقین دہانی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے الیکشن کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ،انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے بزنس گروپ کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہونے لگا، مختلف سیکٹرز سے وابستہ تاجر بزنس گروپ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس راناصدیق میاں عمر سلیم بزنس گروپ کے قائدین فرخ اعجاز ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس عدیل بخاری امیدوار برائے ایگزیکٹو ممبر معاذ بخاری ،امیدوار برائے صدر وقاص افضل و دیگر قائدین کا ایلومینیئم سیکٹر سے حاجی نیلا نے ساتھیوں کے ہمراہ استقبال کیا اور بزنس گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

حاجی نیلا کا کہنا تھا کہ وہ بزنس گروپ کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے جس طرح سابق صدر رانا صدیق نے اپنے دور میں چیمبر میں بیٹھ کر تاجروں کے مسائل حل کئے اس کی مثال نہیں ملتی ۔رانا صدیق نے تاجروں کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا انہوں نے کہا کہ معاذ بخاری سمیت پورے بزنس گروپ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔اس موقع پر فرخ اعجاز نے کہا کہ کامیابی کے بعد چیمبر آف کامرس کو حقیقی معنوں میں تاجروں کا گھر بنائیں گے تاجروں کے مسائل کو اولین بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...