آر ڈبلیو ایم سی ٹیم کی ستھرا پنجاب کے حوالے آگاہی مہم شروع

آر ڈبلیو ایم سی ٹیم کی ستھرا پنجاب کے حوالے آگاہی مہم شروع

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کی ہدایت پر کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے لاہور سے آئی اربن یونٹ کی ٹیم کے اشتراک سے سیٹلائٹ ٹاؤن۔۔۔

یوسی 19اور ڈھوک کالا خان یوسی 21میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ایک جامع آگاہی مہم شروع کی جس کے د وران وزیر اعلیٰ پنجاب کا صفائی اور صاف ستھرے ماحول کا پیغام شہریوں تک پہنچایا گیا۔ اس موقع پر ٹیم نے صفائی برقرار رکھنے کے لیے مختلف نکات پر روشنی ڈالی اور کچرے کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کی تاکید کی۔ مہم کے دوران ٹیم نے معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے اور مختصر آگاہی لیکچرز کے ذریعے عوام کو صفائی مہم کا حصہ بننے کی ترغیب دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں