نمل میں ’’پیغام پاکستان‘‘ سیمینار،سکالرز کی شرکت
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں ’’پیغامِ پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں نامور مذہبی سکالرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر قاری سید صداقت علی، ڈاکٹر ساجد الرحمان، صاحبزادہ علی رضا بخاری نے خطاب کیا اور کہا مذہبی برداشت، صبر اور مختلف مذاہب اور مسالک کے افراد کیلئے احترام ایک مضبوط اور ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل کیلئے ناگزیر ہے، شرکا نے پیغام پاکستان کو انسداد دہشت گردی کیلئے ایک مؤثر بیانیہ قرار دیا اور انتہا پسندی اور دہشت گردی سے تحفظ کیلئے مختلف عملی تجاویز بھی پیش کیں۔ ریکٹر نمل میجر جنرل (ریٹائرڈ) شاہد محمود کیانی نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار کے اختتام پر شرکا نے پیغام پاکستان کے پیغام کو عام کرنے، انتہا پسندی کے خاتمے اور اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔