قراقرم یونیورسٹی، میٹرک پارٹ ون، ٹو کے نتائج کا اعلان
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے سال 2024کے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
جماعت نہم میں کل 861طلبا و طالبات شامل ہوئے جن میں سے 722پاس ہوئے اور مجموعی نتیجہ 84فیصد رہا۔ اسی طرح جماعت دہم میں کل 459طلبا و طالبات شامل ہوئے جن میں سے 380طلبا پاس ہوئے اور نتیجہ 83فیصد رہا۔ مجموعی طور پر جماعت نہم اور دہم میں کل 1320طلبا شامل ہوئے جن میں سے 1102طلبہ پاس ہوئے اور مجموعی نتیجہ 83فیصد رہا۔ طلبہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے وائس چانسلرکے آئی یوپر وفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے تعلیمی میدان میں مزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔