راولپنڈی:شہری کی اراضی پر قبضے کی کوشش،12ملزمان گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار)راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں شہری کی اراضی پر قبضے کی کوشش کرنے اور فائرنگ سے خوف وہراس پھیلانے والے 12 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کرنے والے 12ملزمان عبداﷲ، شفیق، سمندر خان، گل خان، صبعون، آصف، اشفاق، اسماعیل، فرید، عزیزالرحمن، عبدالقدیر اور وقار کو گرفتار کر لیا،ملزمان نے روات کے علاقہ میں زبردستی پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی،ملزمان نے اپنے ساتھی رمضان کو فائرنگ سے زخمی کر کے مخالف فریق پر الزام لگانے کی کوشش بھی کی ۔