اے این ایف کی کارروائیاں ، 5ملزم گرفتار، دس کلو منشیات برآمد
راولپنڈی(آئی این پی )اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
اے این ایف ہیڈکوارٹر ز راولپنڈی سے جاری تفصیلات کے مطابق تازہ کارروائیوں میں 18لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 10.305کلوگرام منشیات برآمد کی گئی ۔کورنگی کراچی میں ہسپتال کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.605کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی9 میں مسجد کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.6کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔ اسلام آباد میں نجی سوسائٹی کے قریب 500گرام ہیروئن قبضہ میں لی گئی ۔