اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات، اظہار تعزیت
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا، پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اورامام روح اللہ خمینی کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی۔۔
وفد نے ایرانی قیادت اور شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفد نے ایرانی سفارتخانے کی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے، ایران کے عوام اور قیادت سے اظہارِ ہمدردی اور یکجہتی کیا۔