مظفرآباد، گیزر پھٹنے سے زور دار دھماکہ گھر تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
مظفرآباد (آن لائن) مظفرآباد کے گنجان آباد علاقے لوئر پلیٹ میں گیزر پھٹنے سے ہونے والے زوردار دھماکے نے۔۔۔
علاقے کو لرزا کر رکھ دیا۔ معروف سماجی کارکن خرم شہزاد کے گھر کی بالائی منزل مکمل طور پر تباہ ہو گئی، معجزانہ طور پر اہلخانہ دھماکے میں محفوظ رہے، شدید دھماکے سے قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، مکان کی چھت اڑ گئی اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔، جبکہ گھر میں موجود فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان ملبے کا ڈھیر بن گیا۔