ڈھڈیال ،غیر قانونی مقیم 37افغان باشندے گرفتار
ڈھڈیال(نمائندہ دنیا ) غیر ملکی تارکین وطن کی ملک بدری کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔۔۔
جس میں جعلی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے غیر ملکیوں کے شناختی کارڈز منسوخ کر کے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں خفیہ اداروں کو لسٹیں فراہم کردی گئی ہیں اور ان پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے جمعہ کی شام کشمیر کالونی میں چھاپہ مار کر 37 افغانی نژاد افراد کو حراست میں لے کر ہولڈنگ کیمپ چکوال منتقل کردیا ۔