راولپنڈی، 8اپریل کو ملتوی ہونیوالے میٹرک پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان

راولپنڈی، 8اپریل کو ملتوی ہونیوالے  میٹرک پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے شہر کے 64امتحانی مراکز میں 8اپریل کو ملتوی ہونے والے میٹرک کے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ ۔۔۔

ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق 2مئی کو صبح کے وقت اردو لازمی (درس نظامی گروپ) جبکہ شام کے وقت اردو لازمی اور جغرافیہ آف پاکستان کے پرچے منعقد ہوں گے۔ تمام امتحانات پہلے سے مقررہ امتحانی مراکز اور اسی رول نمبر کے تحت لیے جائیں گے۔ امیدواروں اور سپروائزری عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنے اپنے مراکز میں حاضری یقینی بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں