اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کا مرجان کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ
تلہ گنگ ( نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلیمان منشاء نے \"ون ڈے ون ویلج\" مہم کے سلسلے میں گاؤں مرجان کا دورہ کیا اور ۔۔۔
صفائی و دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران معمولی کچرا اور کوڑا کرکٹ پایا گیا، جس پر ستھرا پنجاب کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور صفائی کے عمل کو بروقت مکمل کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کے مجموعی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔