انسداد پولیو مہم، 4کروڑ 41لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن
پنجاب 2کروڑ، سندھ 1کروڑ، پختونخوا 70لاکھ، بلوچستان میں 25لاکھ بچے مستفید
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق ملک بھر میں جاری رواں سال دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم میں 5دنوں کے دوران مجموعی طور پر 4کروڑ 41لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ مہم کے دوران اب تک صوبائی سطح پر پنجاب میں 2کروڑ 28لاکھ، سندھ میں 1کروڑ 1لاکھ، خیبرپختونخوا میں 70لاکھ 49ہزار اور بلوچستان میں 25لاکھ 64ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاچکے ہیں، اسلام آباد میں 4لاکھ 41ہزار، گلگت بلتستان میں 2لاکھ 92ہزار اور آزاد جموں و کشمیر میں تقریباً 7لاکھ 17ہزار بچوں تک رسائی حاصل کی گئی ہے، قومی مہم آج تک جاری رہے گی۔