پاکستان کی سفارتکاری ، امن ،معاشی مواقع ملے، مسعود خان

پاکستان کی سفارتکاری ، امن ،معاشی مواقع ملے، مسعود خان

امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان ایک قابل اعتماد اور فعال ثالث کے طور پر سامنے آیا

اسلام آباد (اے پی پی) آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود نے آبنائے ہرمز میں حالیہ کشیدگی میں کمی اور جاری سفارتی مصروفیات کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان ایک قابل اعتماد اور فعال ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے ۔ تجارتی جہاز رانی کی بحالی نے عالمی اقتصادی پریشانیوں کو کم کیا ہے ،تیل کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے اور بین الاقوامی منڈیوں میں اعتماد کی بحالی ہوئی ہے ۔ پاکستانی قیادت نے مذاکرات کو برقرار رکھنے اور دونوں مخالفوں کے درمیان اعتماد سازی میں فعال کردار ادا کیا ہے ۔ پاکستان کے کردار نے ملک کو نہ صرف ایک شراکت دار کے طور پر بلکہ علاقائی امن اور استحکام کے سٹیک ہولڈر کے طور پر سامنے لایا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں