راولپنڈی جی ٹی روڈ پر مسافر بس میں آگ لگ گئی
جانی نقصان نہیں ہوا، تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیا، موٹر وے پولیس
راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر وزیرآباد بائی پاس کے قریب مسافر بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بس لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ترجمان کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافروں کو باحفاظت بس سے نکال لیا گیا، مزید بتایا گیا کہ تمام مسافروں کو متبادل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔