مال روڈ مری سے بلڈنگ میٹریل تجاوزات ہٹانے کی ہدایت
مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور اپنے عملے کے ہمراہ مال روڈ کا دورہ کیا۔۔۔
سڑک پر پڑے ہوئے بلڈنگ میٹریل کو فوری ہٹانے، تجاوزات کو ختم کرنے اور صفائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے وارننگ دی کہ آج ہی وہ مال روڈ کا اچانک دورہ کرکے احکامات پر عملدرآمد دیکھیں گے، کسی بھی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔