ایس پی صدر زون کا تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ
اسلام آباد (اے پی پی) ایس پی صدر زون اسلام آباد کاظم نقوی نے عوامی مسائل کے حل میں ثالثی کے کردار کا جائزہ لینے کیلئے تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی (اے ڈی آر سی) کے چیئرمین طیب نواز ملک اور کمیٹی کے عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں صدر زون میں اے ڈی آر سی کے فعال کردار اور اس کی کارکردگی کو مزید مربوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس پی کاظم نقوی نے کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا اور افسران کو ہدایت کی کہ پیشہ ورانہ مہارت، شفافیت اور غیر جانبداری کے ساتھ عوامی شکایات کا ازالہ کریں۔