وفاقی ملازمین کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیاں

وفاقی ملازمین کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیاں

بیک ڈیٹڈ الاٹمنٹ لیٹرز کے اجرا، رہائشی پلاٹس کا خلاف قواعد کمرشل استعمال ،رپورٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی ملازمین کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سے متعلق کاشف احمد اور سابقہ مینجمنٹ کمیٹی کے مابین معاملات کی انکوائری اسسٹنٹ کمشنر صدر کی زیرِ نگرانی مکمل کر لی گئی ہے ۔ متعدد اہم بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بیک ڈیٹڈ الاٹمنٹ لیٹرز کے اجرا، رہائشی پلاٹس کو قواعد و ضوابط کے برخلاف کمرشل مقاصد کے لیے استعمال میں لانے اور بیک ڈیٹڈ سکیورٹی بانڈز کے اجرا کے شواہد موجود ہیں۔ بینک میں ٹیکس کی مد میں جمع کروائی گئی رقوم کی تفصیلات سے بیک ڈیٹڈ ٹرانسفرز کی بھی نشاندہی ہوتی ہے ۔ رپورٹ کی روشنی میں سابقہ مینجمنٹ کمیٹی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز متوقع ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں