اے این ایف کا ایکشن ، 11ملزم گرفتار، 193کلو منشیات برآمد
راولپنڈی(آئی این پی)اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 193 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، لاہور، اٹک، کراچی، سنگجانی، پشاور اور دالبندین میں کی گئیں ۔ کارروائیوں کے دوران 141 کلو 500 گرام افیون، 51 کلو 600 گرام چرس جبکہ 1.3 کلوگرام زینیکس گولیاں برآمد کی گئیں۔ اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے ۔