اسلام آباد میں سرچ آ پریشن، ایک افغان سمیت 12مشکوک افراد تھانے منتقل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران 364 افراد،149گھروں، 21ہوٹلوں، 49 دکانوں ، 183 موٹر سائیکلوں اور 53گاڑیوں کو چیک کیا۔۔۔
اس دوران ے ایک افغان شہری سمیت 12مشکوک افراد کو تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کر کے 2 کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد کیا گیا۔