خصوصی سکیورٹی میں انسداد پولیو مہم شروع
اسلام آباد،راولپنڈی(خصوصی رپورٹر، نیوز رپورٹر) پاکستان کے 79مخصوص اضلاع میں خصوصی سکیورٹی میںانسدادِ پولیو مہم شروع ہوگئی جو24مئی تک جاری رہے گی۔۔۔
جس میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کی ویکسین فراہم کریں گے ۔مہم کے دوران تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ راولپنڈی میں ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس نے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ مہم کے دوران 900 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز 1 لاکھ 48 ہزار 783 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 33 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔