سی ڈ ی اے کے 4افسروں کے تبادلوں ، اضافی چارجز کا نو ٹیفکیشن
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے نے چار افسران کے تبادلوں اور اضافی چارجز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔۔۔
عرفان عظیم ڈائریکٹر انوائرنمنٹ (BS-19) کو ڈائریکٹر جنرل (انوائرنمنٹ) آپریشنز تعینات کیا گیا ہے ، وہ اس عہدے کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انوائرنمنٹI-)کا اضافی چارج بھی برقرار رکھیں گے ۔ اختر رسول ڈائریکٹر انوائرنمنٹ BPS-19 کو اپنے عہدہ کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انوائرنمنٹ-II) کا اضافی چارج بھی دیا گیا ۔ ڈی ڈی جی انوائرنمنٹ-II کا چارج عرفان عظیم خان سے واپس لے کر اختر رسول کو دے دیا گیا، رانا کاشف ،ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرنمنٹ (BS-18) کو ان کے موجودہ فرائض کے علاوہ ڈائریکٹر نرسری کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے ۔