واسا راولپنڈی میں پانی کی ضرورت پوری کرنے میں ناکام ہے ، چیئر مین

 واسا راولپنڈی میں پانی کی ضرورت  پوری کرنے میں ناکام ہے ، چیئر مین

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)واسا پنجاب کے چیئرمین چودھری شیر علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ واسا راولپنڈی میں پانی کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہے اس وقت راولپنڈی کو یومیہ 19 ملین گیلن پانی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

اب یونیفارمرڈ بلنگ سسٹم کے تحت جو جتنا پانی استعمال کرے گا اتنا بل دے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز واسا کمپلیکس راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زیادہ تر توجہ سینی ٹیشن پر ہے اور مون سون کے دوران نکاسی آب کا نظام بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔نالہ لئی سمیت دیگر برساتی نالوں پر تعمیرات اور تجاوزات کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے نالہ لئی کی چوڑائی کم ہو چکی، کوشش ہے کہ تجاوزات کاجلدخاتمہ کیاجائے۔ آبادی کو متاثر کئے بغیر غیر قانونی تعمیرات ختم کر ے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم راولپنڈی میں پانی کی ضرورت پوری نہیں کر پارہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں