غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی ہنگامہ آرائی پرملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے نقشے کے برخلاف اضافی منزلوں،پورشن اوراستعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرا ت کومنہدم وسربمہرکردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبرB-172 ، بلاک D، پر گراؤنڈ فلور کی پارٹیشن دیواروں اور پہلی منزل کی آر سی سی چھت،پلاٹ نمبر A-157 ، بلاک J ، پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت،پلاٹ نمبر A-191 ، بلاک\" آئی \" کے گراؤنڈ فلور کی تعمیرات جزوی طور پر، پلاٹ نمبر A-381 ، بلاک D اور پلاٹ نمبر A-494 ،بلاک C کی لازمی کھلی جگہ پر دیواروں اور پلاٹ نمبر C- 89 ، بلاک J ، پر دوسری منزل 2 کمروں کی تعمیرات کو منہدم کردیا جبکہ پلاٹ نمبر A- 491 ، بلاک C ، پر خلاف ضابطہ تعمیرات کو سربمہر کردیا گیا میں پلاٹ نمبرR-287، سیکٹر7-D/1، پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت وکالمز کو منہدم کردیاگیا۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ کیماڑی میں ڈیمالیشن ٹیم نے پلاٹ نمبر 11، کمرشل ایریا ، جاوید بحریہ پر پہلی منزل کی دیواروں کو منہدم کردیا جبکہ پلاٹ نمبر 02 ، اسٹریٹ نمبر 14 ، جاوید بحریہ پر گراؤنڈ اور پہلی منزل کی غیر قانونی تعمیرات کی انہدامی کارروائی وہاں موجود لوگوں کے مجمع کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت کے دوران ہنگامہ آرائی کی گئی بے قابو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کردی گئی ۔