سندھ حکومت اسپتالوں کو بہتر کرے ،ایم کیوایم

سندھ حکومت اسپتالوں  کو بہتر کرے ،ایم کیوایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و سابق صوبائی وزیر سندھ شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ ہمیں جب موقع ملا صحت کے شعبے میں مثالی کام کر کے دکھایا۔

آج بھی ایم کیو ایم کے کاموں کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ سندھ حکومت سندھ کے اسپتالوں کو بہتر کرے ، ایم کیو ایم پاکستان کی میڈیکل ایڈ کمیٹی عوامی مفاد میں رہنمائی کیلئے کھلے دل سے تیار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہادرآباد مرکز سے متصل پارک میں منعقدہ مرکزی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے یوم تاسیس و اجراء کلینڈر 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نگہت شکیل، رہنما راشد سبزواری، مرکزی ایڈہاک میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ایڈہاک مرکزی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ ایم کیو ایم کے منشور میں صحت سے متعلق اقدامات اولین ترجیح ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں