اسلامی شعائر کی توہین،ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمے کی درخواست

اسلامی شعائر کی توہین،ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمے کی درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے ٹک ٹاکر کے خلاف اسلامی شعائر کی توہین کے الزامات کے تحت مقدمے کے اندراج کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف سوشل میڈیا پر اسلامی شعائر کی توہین اور مذاق اڑانے کے الزامات کے تحت مقدمے کے اندراج کی درخواست کی ابتدائی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رجب بٹ نے شعائر اسلام کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں