خلع کے کیسز دائر کرنے کی تعداد میں اضافہ

خلع کے کیسز دائر کرنے  کی تعداد میں اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں خلع کے کیسز دائر کرنے کی تعداد دو گنا ہوگئی ہے ۔

سال 2020 میں کراچی کی فیملی کورٹس میں 5 ہزار 8 سو 45 کیسز دائر ہوئے جبکہ 2024 میں 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے ڈیٹا کے مطابق صرف کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر 30 سے زائد خلع کے کیسز فائل ہو رہے ہیں جبکہ چار سال پہلے یہ شرح 16 کیسز یومیہ بنتی ہے ۔رواں سال کراچی کے 5 اضلاع میں دائر ہونے والے خلع کے کیسز کی تعداد گزشتہ چار سالوں کے دوران دوگنا ہوچکی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں