اہل کراچی سے اربوں روپے کی اضافی وصولیوں کا انکشاف

اہل کراچی سے اربوں روپے  کی اضافی وصولیوں کا انکشاف

کراچی(این این آئی)کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی والوں سے اربوں روپے کی اضافی وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے نومبر میں 7 ارب 17 کروڑ 90 لاکھ روپے کی اضافی وصولی کی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے صارفین کو اضافی وصولی واپس کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے ، کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی کمی بنے گی۔ نومبر2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں