روہڑی :وارہ بندی ،گندم کی فصل خراب ہونے کاخدشہ
روہڑی (نمائندہ دنیا)محکمہ آبپاشی اور سیپکو انتظامیہ کی بے حسی کے باعث ناراکینال میں پانی کی قلت اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گندم کی فصل خراب ہونے کا خدشہ پیداہوگیا۔
ضلع سکھر کے آباگار رہنما عبدالحق مہر نے بتایا کہ صالح پٹ ، گردونواح کی لاکھوں ایکڑ زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی نہر نارا کینال میں پانی کی وارہ بندی سے ایک ماہ قبل ہی پانی کی فراہمی کم کردی گئی ہے۔