آبی بحران شدید،گلشن حدید کے مکینوں کااحتجاج
کراچی (رپورٹ: آغا طارق) گلشن حدید میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا،8 دنوں سے پانی کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔
سیکڑوں لوگ گھروں سے نکل آئے ۔علاقہ مکینوں نے گلشن حدید فیز ٹو سے ون ٹین پانی کے تالاب اور مل کے جنرل منیجر کے دفتر تک ریلی نکال کر مظاہرہ کیا۔ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی ملیر کے جنرل سیکریٹری امداد جوکھیو، آغا طارق پٹھان، یوسی چیئرمین راؤ صفدر حیات، مزدور رہنما دھنی بخش سموں، خدا بخش پٹھان اور دیگر نے کی، احتجاجی مظاہرے اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کے موجودہ سی ای او نے گزشتہ کئی ماہ سے گلشن حدید کے 2 لاکھ سے زائد لوگوں کو پینے کے پانی سے محروم رکھا ہے ۔ مظاہرے میں جماعت اسلامی، پی ٹی آئی،ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان سمیت علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔