فیکٹری کا کروڑوں روپے مالیت کاچوری کپڑا برآمدکرلیاگیا

فیکٹری کا کروڑوں روپے مالیت کاچوری کپڑا برآمدکرلیاگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بروقت کارروائی کرکے نوری آباد انڈسٹریل اسٹیٹ فیکٹری کا کروڑوں روپے مالیت کاچوری کیا گیا کپڑا برآمدکرلیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چند روز قبل ٹرک ڈرائیور رضوان ولد گل زمین نے ڈسٹرکٹ جامشورو سے ہزاروں میٹر کپڑا لوڈ کیا اور کپڑا مقررہ فیکٹریوں میں پہنچانے کے بجائے روپوشی اختیار کرلی ۔تھانہ نوری آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی طارق نواز کی خصوصی ہدایت پرخفیہ اطلاع پرکامیاب کارروائی میں ایک ملزم اسلام ولد محمد عارف کو گرفتار کرکے کپڑا برآمد کر لیا گیا ۔چوری کے مرکزی ملزم ڈرائیور رضوان ولد زمین گل کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں