مسلمانوں کو ہر سطح پر اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ، پیر ارشدکاظمی

کراچی (آئی این پی )مسلمانوں کو دنیا بھر میں اپنے حقوق کی جدوجہد کے دوران ہر سطح پر اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے ۔۔
یہ بات تحریک اہلسنّت پاکستان سندھ کی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین پیر سید ارشدعلی شاہ کاظمی القادری نے صوبائی سیکریٹریٹ دارالعلوم سبحانیہ رحیمیہ شاہ لطیف ٹاؤن میں علماء، مشائخ اور کارکنان اہلسنّت سے ملاقات کے موقع پر گفتگو میں کہی۔انہوں نے فلسطین، کشمیر اور ہندوستان میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ عالمی برادری کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ مسلمانوں کے حقوق کی پامالی عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے ۔ ہمیں اپنی آواز بلند کرنی ہوگی۔