شہر کے مسائل کے ذمہ دار میئر اورسندھ حکومت ، مفتی عدنان
کراچی (این این آئی)پاکستان امن کونسل کے جنرل سکریٹری مفتی محمد عدنان مدنی نے کہا ہے کہ شہر کراچی کے مسائل کے ذمہ دار پیپلز پارٹی کے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور ۔۔۔
سندھ حکومت ہے جو شہر کے مسائل کے حل کے لیے ذمہ داریاں نہیں ادا کررہے ہیں جس کی وجہ سے عروس البلاد کہلانے والے شہر کراچی کا بیڑا غرق ہو رہا ہے ،اگر شہر کی ابتر صورت حال مزید کچھ عرصہ اور یوں ہی ابتر رہی تو خدشہ ہے کہ شہر کراچی دنیا کے اہم شہروں کی فہرست میں نہیں رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار مفتی محمد عدنان مدنی نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔