آئی جی سندھ کابچی سے زیادتی کا نوٹس،رپورٹ طلب

آئی جی سندھ کابچی سے زیادتی کا نوٹس،رپورٹ طلب

شیریں جناح کالونی بس اسٹاپ سے پولیس کو دو لاوارث بچیاں ملی تھیںبچیاں صادق آباد سے کراچی پہنچی تھیں، حتمی میڈیکل رپورٹ کا انتظار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بوٹ بیسن میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی ، آئی جی سندھ کا نوٹس، رپورٹ طلب تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے سے ملنے والی دو مبینہ لاوارث بچیوں کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی سے جامع رپورٹ طلب کر لی ۔ آئی جی سندھ نے متاثرہ بچیوں کو ہر ممکن قانونی تحفظ اور مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی جنوبی مہظور علی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شیریں جناح کالونی بس اسٹاپ سے پولیس کو دو بچیاں لاوارث حالت میں ملی تھیں۔

پولیس دونوں بچیوں کو تھانے لے آئی جہاں ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ صادق آباد سے کراچی پہنچی تھیں۔ تھانے سے بچی کو پولیس لیٹر کے ساتھ ایدھی ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق، آج صبح طبی معائنے کے دوران ایک بچی کے ساتھ زیادتی کی شکایت سامنے آئی ہے ۔ ایس ایس پی جنوبی کا کہنا ہے کہ پولیس اسپتال انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور حتمی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔ رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔ تاحال بچیوں کے کسی وارث نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں