واٹر کارپوریشن،فیول کوٹہ میں 50فیصد کمی پر عملدرآمدشروع

واٹر کارپوریشن،فیول کوٹہ میں  50فیصد کمی پر عملدرآمدشروع

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے اخراجات میں کمی اور وسائل کے موثر استعمال کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے ۔

 افسران کی سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹہ میں 50 فیصد کمی پر باضابطہ عملدرآمد کر دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے چیف ہیومن ریسورس آفیسر مرزا محمد نیئر نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت سندھ کی کفایت شعاری پالیسی اور مالی نظم و ضبط کے تحت کیا گیا ہے ، جس کا مقصد غیر ضروری اخراجات میں کمی، سرکاری وسائل کا تحفظ اور ادارے کی مالی کارکردگی کو مزید مستحکم بنانا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں