انٹرامتحانات کیلئے طلبہ کے ایڈمٹ کارڈز اپ لوڈ کردیئے گئے
کراچی (این این آئی)اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اور فیلیئر) کے سالانہ امتحانات کے سائنس پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس کے ریگولر طلبہ اور ان دونوں گروپس کے اسپیشل چانس سے فائدہ اٹھانے والے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز بھی بورڈ کے پورٹل پر اپ لوڈکردیئے ہیں۔
طلبہ کو اپنا ایڈمٹ کارڈ ڈان لوڈ کرنے کیلئے پورٹل پر اپنا چالان نمبر اور میٹرک کا رول نمبر درج کرنا ہوگا۔ سرکاری تعلیمی اداروں کے امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ براہ راست پورٹل سے ڈان لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ ایڈمٹ کارڈ اپنے متعلقہ کالجوں سے وصول کریں گے ۔