محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ،ثروت قادری
کراچی (این این آئی)مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ۔۔۔
حکومت مزدوروں کی اجرتوں میں اضافہ اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ۔پاکستان اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم مزدور ہمیں ان عظیم محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ مزدور کسی بھی ملک کی معیشت کی بنیاد ہوتے ہیں، مگر بدقسمتی سے پاکستان میں مزدور طبقہ آج بھی مسائل کا شکار ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ وہ مزدوروں کی اجرتوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے اور انہیں صحت،تعلیم اور رہائش جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرے ۔