حکومت مزدوروں کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ،صوبائی وزیر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)یومِ مزدور کے موقع پر صوبائی وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے اپنے خصوصی پیغام میں ملک بھر کے محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اپنے جاری بیاں میں انہوں نے کہا کہ مزدور کسی بھی معیشت کی بنیاد ہوتے ہیں اور انہی کی محنت سے ترقی اور خوشحالی ممکن ہوتی ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یکم مئی ہمیں ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو مزدوروں نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے دیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مزدوروں کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ ڈیجیٹل ورکر ویلفیئر کارڈ کے ذریعے مزدوروں کو براہ راست سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔