ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں سابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی عدالت پیش

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں سابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی عدالت پیش

میرپور خاص(بیورو رپورٹ)میرپورخاص میں پولیس کے ہاتھوں مبینہ جعلی مقابلے میں جاں بحق ڈاکٹر شاہنواز کنبھر قتل کیس میں نامزد سابق ڈی آئی جی جاوید سونہارو جسکانی سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص میں پیش ہوئے۔۔۔

 جہاں ان کے وکیل نے عدالت میں ضمانت کے حق میں دلائل پیش کیے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق ڈی آئی جی جاوید سونہارو جسکانی کی دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض قبل از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔ واضح رہے کہ تقریباً 20 ماہ قبل ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی پولیس حراست میں مبینہ ہلاکت کے بعد سابق ڈی آئی جی جاوید سونہارو جسکانی مسلسل روپوش تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں