آرٹس کونسل میں آرٹ پر مبنی نمائش کا افتتاح
کراچی (این این آئی) آرٹس کونسل کی فائن آرٹس کمیٹی کے زیر اہتمام آرٹ پر مبنی نمائش کا انعقاد احمد پرویز آرٹ گیلری میں کیا گیا۔
جس کا افتتاح مہمان خصوصی صوبائی وزیر ثقافت ، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے ہمراہ کیا۔ نمائش میں فائن آرٹس کمیٹی کے چیئرمین فرخ تنویر شہاب، معروف مصور شاہد رسام ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آرٹ نمائش کے کیوریٹر معروف مصور تنویر فاروقی ہیں جبکہ نمائش میں 30آرٹسٹوں کے 37فن پارے رکھے گئے ہیں۔