میرپور خاص:محکمہ ثقافت کے تحت مشاعرہ ومحفل موسیقی کا انعقاد

میرپور خاص:محکمہ ثقافت کے تحت مشاعرہ ومحفل موسیقی کا انعقاد

ایاز گل، تہذیب حافی، خلیل کھوسو اوردیگر شعرا نے سندھی، اردو میں کلام پیش کیانوجوانوں کو ادب، آرٹ، موسیقی سے سیکھنے کی ضرورت، صوبائی وزیر ذوالفقار شاہ

میرپور خاص (بیورو رپورٹ) میرپورخاص میں غیر فعال آرٹ کونسل، میوزیم، لائبریری اور آرٹ گیلری کو فعال کرنے کے سلسلے میں محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کے زیر اہتمام آرٹ کونسل کے احاطے میں سخنِ سندھ کے عنوان سے ایک شاندار سندھی-اردو مشاعرہ منعقد کیا گیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ تھے جبکہ کراچی سے آنے والے ایم پی اے آصف موسیٰ، میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری سمیت دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں، مشاعرے میں معروف شعراء ایاز گل، تہذیب حافی، خلیل کھوسو، ماہر اجمیری،نوید سروش، پروفیسر اسد شوکت،پروفیر حبیب الرحمن چوہان، محمد علی منظر، مصطفیٰ ارباب، بخش مہرانوی، ڈاکٹر ابراہیم ودیگر نے سندھی اور اردو میں کلام پیش کیا اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی مشاعرے میں بڑی تعداد میں نوجوانوں، خصوصاً 15 سے 25 سال کی عمر کے شرکاء نے شرکت کی، جو شعراء کا کلام نہایت دلچسپی اور سنجیدگی سے سنتے رہے اور خوب داد دیتے رہے مشاعرے کے بعد محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں معروف فنکار استاد رجب فقیر نے اپنا کلام پیش کرکے حاضرین خصوصاً نوجوانوں کو خوب محظوظ کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ میرپورخاص میں جو ادبی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں نوجوانوں کو ان سے سیکھنا چاہیے کیونکہ شاعری، کہانیاں اور ناول انسان کو شعور اور فکری پختگی عطا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرپورخاص میں میوزیم کی بحالی پر کام جاری ہے ، جبکہ نوجوان مصوروں اور موسیقی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ایک اکیڈمی بھی قائم کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں