الخدمت کے ساتھ آئی او بی ایم کے طلبہ کا 54 گھنٹے کا رضاکارانہ پروجیکٹ مکمل
کراچی(سٹی ڈیسک)الخدمت کراچی کے شعبہ والنٹیر مینجمنٹ کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ ( آئی بی او ایم )کے طلبہ نے اقوم متحدہ کے ‘‘ پائیدار ترقی کے اہداف ’’میں سے 4اہداف پر54گھنٹے کامیابی سے کام مکمل کرلیا۔۔
جن میں معیاری تعلیم ،صحت و خوشحالی ،صاف پانی اور حفظان صحت اور عدم مساوات میں کمی شامل تھے ۔54 گھنٹے کا م کا دورانیہ مکمل ہونے پرطلبہ وطالبات کے لیے تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشدقریشی ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت شعبہ آریم ڈی وقاص اعظمی،ایچ اوڈی ،آئی او بی ایم مس جویریہ ،محمد اسد (ایچ اوڈی ،آئی او بی ایم ،سینئر منیجر الخدمت والنٹیر مینجمنٹ اسد قریشی موجود تھے ۔تقریب میں طلبہ وطالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کا کراچی نے طلبہ کے جذبے اور صلاحیتوں کی تعر یف کی اور کہا طلبہ کا جذبہ قابل قدر ہے ۔