وفاق کی طرز پر ڈسپیٹرٹی الاونس دیا جائے ،لوکل گورنمنٹ ورکرز

 وفاق کی طرز پر ڈسپیٹرٹی الاونس دیا جائے ،لوکل گورنمنٹ ورکرز

کراچی (این این آئی)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین رسول بخش شاہانی صدر سید ذوالفقارشاہ جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت نے کہا ہے کہ بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں اور۔۔

 الاونسز صوبائی ملازمین کے مقابلے میں کم ہیں لہذا وفاق کی طرز پر تنخواہیں کرنے اور ڈسپیٹرٹی الاونس دینے کے مطالبے سے قبل بلدیاتی ملازمین کو صوبائی ملازمین کے برابر الاونسز دیے جائیں۔بلدیاتی ملازمین یوٹیلیٹی الاونس،ہاوس ہیئرنگ،اوورٹائم،لیٹ سیٹنگ الاونس،ٹیکنیکل الاونس سے محروم ہیں جبکہ بلدیاتی ملازمین کو علاج معالجے کی بھی سہولت حاصل نہیں ہے جبکہ بلدیاتی ملازمین کیلیے 30 سال سے ایک بھی رہائشی عمارت نہیں بنائی گئی اور پہلے سے موجود اسٹاف کواٹرز کی بھی مرمت ودیکھ بھال نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں پہلے صوبائی ملازمین اور پھر وفاق کی طرز پر ڈسپیٹرٹی الاونس اور دیگر مراعات دی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں