محراب پور:9ایکڑسرکاری زمین پر قبضے کیلئے مافیا سرگرم

محراب پور:9ایکڑسرکاری زمین پر قبضے کیلئے مافیا سرگرم

جعلی کاغذات بنوا کر رہائشی کالونی بنائی جا رہی، مبینہ طور پر سرکاری سرپرستی حاصل غیر قانونی پروجیکٹ اسی طرح جاری رہے تو شہر کا کنٹرول قبضہ مافیا کے ہاتھ ہوگا،افسر

محراب پور(نمائندہ دنیا) محکمہ بلدیہ محراب پورکی دیہہ لانگڑجی کے سروے نمبر 319 ، 320، 333 ، 334 میں 9 ایکڑ اراضی پر قبضے کے لئے لینڈقبضہ مافیا سرگرم، جعل سازی سے بنے کاغذات کی مدد سے رہائشی کالونی بنائی جا رہی ۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اراضی کے جعل سازی سے کاغذات بنوا کر رہائشی کالونیاں بنارہی ہیں، 2007 میں مختیار کار آفس محراب پور میں ریکارڈ چوری اور جلا ہونے کے ڈرامے کا فائدہ اٹھا کرلینڈ قبضہ مافیا مبینہ طور پر تپے دار، افسران سے ملکر جعل سازی سے سرکاری اراضی کے ریکارڈ بنا کر ہیرا پھیری کرتی ہے ۔ ایک افسر نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ لینڈ قبضہ مافیا کو مبینہ طور پر سرکاری سرپرستی حاصل ہے ، اگر لینڈ قبضہ مافیا کی کارروائیاںاسی طرح جاری رہیں تو شہر کا کنٹرول لینڈ قبضہ مافیا کے ہاتھ میں ہوگا۔ سماجی تنظیم اسٹاپ کے محمود حسین کے مطابق محراب پور ٹاؤن کمیٹی کے نیو ٹاؤن میں 9 ایکڑ زرعی اراضی پر المہاجر کرکٹ گراؤنڈ قائم ہے ۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور نوشہرو فیروز کے کوآرڈی نیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق محکمہ بلدیہ کے نیو ٹاؤن میں 9ایکڑ اراضی سے قبل قبضہ مافیانے بحریہ فاؤنڈیشن کے پاس سرکاری اراضی، سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کے پانچ سالہ رہائشی منصوبے کے 17 کوارٹرز بھی بیچ کھائے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں