لاڑکانہ:عزاداروں کو طبی سہولتوں کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

لاڑکانہ:عزاداروں کو طبی سہولتوں کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لاڑکانہ ڈاکٹر شوکت علی ابڑو نے کہا ہے کہ 10 محرم الحرام کے سلسلے میں ۔۔

عزاداروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے جامع پلان تیار کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل، نفاذ فقہ جعفریہ اور مختلف امام بارگاہوں کے منتظمین کے مشورے سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ ٹراما سینٹر، کیجولٹی، تعلقہ اسپتالوں، رورل ہیلتھ سینٹرز اور ضلع کے تمام چھوٹے بڑے صحت مراکز میں 24 گھنٹے ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، اس مقصد کے لیے 120 ڈاکٹرز، 295 پیرا میڈیکل اسٹاف، 45 ایمبولینسز اور محکمہ صحت کے دیگر ملازمین تعینات کیے گئے ہیں۔ ضلع کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں اور علاقوں میں 128 میڈیکل ٹیمیں اور کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں عزاداروں کو فوری طبی امداد، ادویات اور دیگر ضروری صحت کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں