ملزمان ارمغان اور کامران کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس سمیت پانچ مقدمات میں ملزمان ارمغان اور کامران کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔۔۔
جبکہ غیرقانونی اسلحہ کیس میں ارمغان کو اسلحہ فروخت کرنے والے مفرور ملزم فرحت اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس سمیت پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ملزمان ارمغان اور کامران نے اپنی درخواست ضمانت کے حق میں ذاتی حیثیت میں دلائل دیے ۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے دلائل سننے کے بعد ان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔دوسری جانب غیرقانونی اسلحے کے مقدمے میں عدالت نے ارمغان کو اسلحہ فروخت کرنے والے مفرور ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments