نیو کراچی ٹاؤن میں 12ربیع الاول کی تیاریاں
کراچی(این این آئی)نیو کراچی ٹاؤن میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر 11-G نورانی عیدگاہ میں ہونے والے سالانہ مرکزی اجتماع کے انتظامات اور مختلف علاقوں سے نکلنے والے جلوسوں کے راستوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیئرمین محمد یوسف نے نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا اور سیکٹر 11-G میں 12 ربیع الاول کے مرکزی اجتماع کے مقام پر صفائی، روشنی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سیکٹر 5-F میں جلوس کی گزرگاہ پر جاری کارپٹنگ کے کام کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، ایڈیشنل ڈائریکٹر مشتاق خان، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عبید الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن خالد شیخ، انجینئر ساجد صدیقی اور دیگر ٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments