اسلامی تعلیمات میں عبادت کے ساتھ خدمتِ خلق بھی لازم ، حنیف طیب
کراچی(این این آئی)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ اور سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب کی المصطفیٰ فیصل آباد کے صدر پروفیسر رحمت اللہ سیالوی نے عیادت کی۔
ملاقات کے دوران پروفیسر رحمت اللہ سیالوی نے ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قوم کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔اس موقع پر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں عبادت کے ساتھ ساتھ غریبوں، یتیموں، بیواؤں اور ضرورت مندوں کی دستگیری پر بھی بار بار زور دیا گیا ہے ۔ معاشرے کے محروم طبقات کی مدد کرنا نہ صرف انسانی بلکہ دینی ذمہ داری بھی ہے ۔پروفیسر رحمت اللہ سیالوی نے کہا کہ حاجی حنیف طیب کا شمار ملک کی انتہائی شفاف اور اصول پسند شخصیات میں ہوتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments