الخدمت فاؤنڈیشن کی ریجنل جنرل کونسل کا اجلاس

 الخدمت فاؤنڈیشن کی ریجنل  جنرل کونسل کا اجلاس

کراچی(این این آئی)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت ریجنل جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس کراچی کے مقامی ہال میں منعقد ہوا۔

 جس کی صدارت صدر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے کی، جبکہ نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید احسان اللہ وقاص نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ بھر کے 23 اضلاع کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور تنظیم کی مختلف شعبہ جات میں انجام دی جانے والی فلاحی و امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلا تفریق رنگ، نسل اور مذہب صرف رضائے الٰہی اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...