توہین عدالت کیس میں وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت

توہین عدالت کیس میں وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت

متاثرہ بچوں کا وکیل اور ان کے انصاف کیلئے عدالت میں پیش ہوئے ،طارق منصوروقت درکار ہے تو دے دیتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں،عدالت ،کارروائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج بچوں میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کے معاملے پر دائر درخواست کی سماعت میں بدنظمی اور شورشرابے کے بعد وکیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی سماعت ہوئی، وکیل طارق منصور نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی، عدالت نے کارروائی 27 اگست تک ملتوی کردی۔ وکیل طارق منصور نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ متاثرہ بچوں کے وکیل تھے اور ان کے انصاف کے لیے عدالت میں پیش ہوئے ۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ ہمارا مینڈیٹ کیس کو سننا نہیں ہے ، ہمارے سامنے آپ پر عدالت کی توہین کرنے کا الزام ہے ۔

سماعت کے دوران سوشل سکیورٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس ختم ہوچکا ہے ۔ عدالت نے وکیل طارق منصور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو وقت درکار ہے تو دے دیتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں۔عدالت نے وکیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی 27 اگست تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے والدین نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ایچ آئی وی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران آرڈر لکھوانے کے موقع پر وکیل کی جانب سے آرڈر پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد کمرہ عدالت میں موجود افراد کی جانب سے شور شرابہ بھی کیا گیا تھا۔عدالت نے کمرہ عدالت کے اندر اور باہر کی سی سی ٹی وی ویڈیوز محفوظ کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...