سانگھڑ:جاب پورٹل سے بھرتی، گریڈ 15تک کی خالی اسامیوں پر انٹرویو

سانگھڑ:جاب پورٹل سے بھرتی، گریڈ 15تک کی خالی اسامیوں پر انٹرویو

سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ اور سیکشن آفیسر محکمہ سروس جنرل ایڈمنسٹریٹر کی سربراہی میں محکمہ آبپاشی اور اینٹی کرپشن میں گریڈ 5سے 15تک کی خالی اسامیوں پر سندھ جاب پورٹل کے تحت بھرتی کیلئے امیدواروں سے انٹرویوز لئے گئے۔۔۔

 امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، تجربے اور دیگر مقررہ معیار کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھرتی کے عمل میں میرٹ، شفافیت اور قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمتوں پر بھرتی کا عمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے تاکہ اہل اور قابل امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...